جشن آزادی سپورٹس گالا بابوسر: ہاکینگ میں رحمت نبی اور میراتھن ریس میں نظام الدین کی پہلی پوزیشن

جشن آزادی سپورٹس گالا بابوسر: ہاکینگ میں رحمت نبی اور میراتھن ریس میں نظام الدین کی پہلی پوزیشن فائل فوٹو

ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی سپورٹس گالا بابوسر 2022 کی رنگا رنگ سرگرمیاں بابوسر میں جاری ہیں، ہاکینگ میں رحمت نبی کی پہلی پوزیشن جبکہ میراتھن ریس کا ٹائٹل نظام الدین نے اپنے نام کرلیا۔

جشن آزادی سپورٹس گالا کے دوسرے روز بابوسر میں میراتھن ,پولو,رسہ کشی,اور ہاکینگ کے مقابلے ہوئے، ڈپٹی کمشنر دیامر نے اولڈ بنگلو بابوسر پگڈنڈی پر جاری ہاکینگ کمپیٹیشن کا افتتاح کیا,جس میں دیامر کے مختلف تحصیلوں سے 30 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ہاکینگ کمپیٹیشن لسکو بریج سے بابوسر پولو گرونڈ تک 2 کلومیٹر تک کرایا گیا جس میں رحمت نبی ساکن تھک بابونے نے پہلی,گل بدر نے دوسری اور قاسم عرف لالا نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ہاکینگ کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی نگرانی میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا,ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے میراتھن ریس کا باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا,میراتھن ریس عمران ہوٹل بابوسر سے سریاں بریج سے ہوتے ہوئے بابوسر پولو گرونڈ تک رکھا گیا,جس میں نظام الدین نے میراتھن ریس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ عابد دوسرے اور ظہور الحق تیسرے نمبر پر رہے۔

سپورٹس گالا کے دوسرے دن بابوسر میں رسہ کشی اور پولو کا سیمی فائنل بھی کھیلا گیا، رسہ کشی میں ایک درجن سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پولو کے دو سیمی فائنل ہوئے جس میں تھک ریڈ نے نیاٹ وائٹ کو شکست دی اور تھک بی نے نیاٹ گرین کو شکست دے کر فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا۔

پولو، رسہ کشی، ہاکینگ اور میراتھن ریس دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے ہزاروں شائیقین اُمڈ آئے تھے شائقین پولو میچ سے خوب محظوظ ہوئے اور زیادہ تر شائقین نے رسہ کشی، میراتھن اور ہاکینگ میں گہری دلچسپی دیکھائی۔

ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے میراتھن ریس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میراتھن ریس جسمانی فٹنس کیلئے بہت مفید ہے، کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد صحتمندانہ ماحول کے فروغ کا عزم ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں ایتھلیٹس کی بھرپور شرکت حوصلہ افزاہے، جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد شہریوں کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ میراتھن ریس میں دلچسپی رکھنے والوں کی الگ ایسوسی ایشن بنایا جائیگا اور اس کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔

install suchtv android app on google app store