پاکستانی سیاحوں کے لیے خوشخبری، سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

 ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں فائل فوٹو ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں

پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، کورونا کے خلاف کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں۔

نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے سربراہ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، ملک بھر میں سیاحتی مراکز، ہوٹلزاور ریسٹورنٹس کھولنے جارہے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ جنگ جاری ہے، ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناوبا کے حوالے سےکافی بہتری سامنےآئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی.

سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز8اگست سے کھول دیں گے جبکہ سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کو بھی10اگست سے کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا.

کرونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشا ء اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹس، سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھل جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store