وفاقی کابینہ کے اراکین کا شدید ردعمل، وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی کابینہ فائل فوٹو وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جشن آزادی پر کورونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں۔

کابینہ اراکین نے نیب کے آفس کے باہر ن لیگی کارکنوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور پتھر لانے والوں کے خلاف قانون کاروائی ہونی چاہئیے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

کابینہ کو جشن آزادی کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے۔

جشن آزادی پر کورونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ یوم آزادی ہماری پہچان ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر جدوجہد آ زادی سے نئی نسل کو روشناس کروایا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

کابینہ نے مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسلام آباد کے مضافات میں قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر آئی جی اسلام آباد نے کابینہ کو بریفنگ کی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کی جانب سے نیب کے آفس کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی گئی۔

کابینہ اراکین نے کہا کہ نیب کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور پتھر لانے والوں کے خلاف قانون کار وائی کرنی چا ہئیے۔

دوسری جانب لیگی رہنماؤں کا یہ کہنا ہے کہ حملہ کارکنان نے نہیں بلکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store