75ویں جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

75ویں جشن آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا۔

نوٹ پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا سید کے دستخط ہیں جبکہ 75 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ 30 ستمبر سے عوام کے لیے جاری ہوگا۔

نوٹ سبز اور سفید رنگ سے طبع کیا گیا ہے جس کے سامنے کے رخ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ فاطمہ جناح، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کی تصاویر نقش ہیں۔

نوٹ کے عقبی رخ پر دیار کے درخت اور مارخور کی تصویر ہے جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کی ترجیحیات کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ 75 روپے کا یادگاری نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح تمام تر سیکیوریٹی فیچرز سے لیس ہے۔

install suchtv android app on google app store