رکن قومی اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دے دی

رکن قومی اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دے دی فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دے دی

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی کامران اختر کا کہنا ہے کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا۔

ذرائع  کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی کامران اختر نے حکومتِ سندھ کو خودکشی کی دھمکی دی ہے۔

کامران اختر نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو مسلسل 5 سال نظرانداز کیا گیا ہے، حکومت سندھ بلدیہ میں پانی کی عدم فراہمی کا جواب دے، اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خودکشی کرلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل میں بجلی کی بندش کے خلاف بلب کے ہار پہن کر آیا تھا لیکن میں نہیں چاہتا کہ حکومت کو 100 واٹ کا جھٹکا دوں۔

install suchtv android app on google app store