شہری سندھ کےحقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کردیا گیا، خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم کنوینئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو ایم کیوایم کنوینئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم کنوینئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام نے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی اور شہری سندھ کے حقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کر دیا۔وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے آج کا دن ایک خاموش ریفرنڈم ہے، عوام نےشہری سندھ پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی، اورشہری سندھ کے حقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کر دیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم جعلی حلقہ بندیوں اور ناقص ووٹر لسٹ کے خلاف 6 ماہ سے ہر دروازے پر گئے، آج شام 5 بجے تک ہم سب مل کر اس جعلی انتخابات کو ناکام بنائیں گے۔

install suchtv android app on google app store