ایم کیوایم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنےسے انکار کردیا

ایم کیوایم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنےسے انکار کردیا فائل فوٹو ایم کیوایم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنےسے انکار کردیا

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ نئی حلقہ بندیاں ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے، میئر ان لوگوں کا کیوں نہ ہو جن کی آبادی زیادہ ہے۔رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو میں فروغ نسیم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تھا ان یوسیز میں زیادہ ووٹرز رکھ دیے گئے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو درست گنا جائے، تین کروڑ کے شہر کو ڈیڑھ کروڑ دکھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store