خیر پور: کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، 19 افراد جاں بحق

خیر پور: کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا اسکرین گریپ خیر پور: کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا

صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک، مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اے ایس پی رائے مظہر اقبال کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والا کوئلے سے بھرا ٹرک، شاہ حسین بائی پاس پر رانی پور سے سکھر جانے والی ایک مسافر وین پر الٹ گیا۔

حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزجائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جن کی وجوہات میں خراب سڑکیں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں، تیز رفتاری اور ڈرائیونگ کے قوانین سے لاعلمی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store