لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہےاور یہی میرا اعتراض ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو فائل فوٹو بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیارالیکشن کمیشن کا ہے۔ غلط فیصلے میں سیاستدان ملوث ہیں تو ہم احتساب کریں گے، اگر کوئی اور ہیں تو ان کا ادارہ احتساب کرے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہےاور یہی میرا اعتراض ہے، انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، ہم الیکشن کمیشن سے ہی انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے کو اسلام آباد اور صوبوں میں بٹھائیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ سراٹھا رہے ہیں، ہم شہادتیں دیں، دہشت گردوں کو ہرائیں اور دو تین شخصیات دشمنوں کو معاف کردیں، دہشت گردوں کی واپسی کی کہانی کھلنی چاہئے۔

مہنگی بجلی کے حوالےسے بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بجلی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ہونی چاہئے، ہم خود سولر اور گرین انرجی لائیں گے۔بجلی وہاں سے چوری ہورہی ہے جہاں پر بنتی ہے، اٹھارہ گھنٹے بجلی نہیں اور بل چوبیس گھنٹے کا آتا ہے۔

install suchtv android app on google app store