سکھر: گودام میں چوری کی گئی سیکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد

گودام میں چوری کی گئی سیکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد فائل فوٹو گودام میں چوری کی گئی سیکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد

سکھر پولیس نے سائٹ ایریا کےقریب ایک گودام پرچھاپہ مارکرچوری کی گئی سیکڑوں موٹرسائیکل برآمد کرلیں۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے مطابق موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزم کا پیچھا کرنے پر مقامی افراد کو گودام کا پتا چلا، مقامی افراد کے پہنچنے پر ملزمان گودام سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی نےبتایا کہ کارروائی کے دوران 100 سے زائد چوری کی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store