علی رضا عابدی کا ایم کیوایم سے استعفے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ اتحاد کے اعلان کے فوری بعد ہی پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

علی رضا عابدی عراق گئے ہوئے ہیں، جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

علی رضا عابدی نے کہا کہ پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہا ہوں۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ 'کربلا کی مقدس سرزمین سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات میں ایم کیو ایم پاکستان اور قومی اسمبلی کی نشست این اے-251 سے استعفے کا اعلان کرتاہوں'۔

انھوں ںے ایم کیوایم اور پی ایس پی کے اتحاد کا نام لیے بغیر استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ 'یہ میرے یقین کے مطابق نہیں ہے جس کے لیے میں کھڑا رہوں'۔

.خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں ایک پارٹی، ایک نشان اور ایک منشور کے تحت حصہ لیں گے۔

install suchtv android app on google app store