وزیراعظم نواز شریف کی شہید پائلٹ مریم مختیار کے والدین سے ملاقات

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون شہید پائلٹ مریم مختیار پاک فضائیہ کی پہلی خاتون شہید پائلٹ مریم مختیار

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی آمد پر پاک فضائیہ کی پہلی خاتون شہید پائلٹ مریم مختیار کے والدین سے ملاقات اور ان کیلئے دعا کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز کراچی آمد پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سومیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کی طرف سے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا، جس کے بعد وزیراعظم نے اسلامی دنیا اور پاکستان کی پہلی خاتون شہید پائلٹ مریم مختیار کے والدین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شہید کے بلند درجات اور ثواب کیلئے دعا بھی کی، جب کہ ان کی بہادری اور جرات پر مریم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم سونمیانی فائرنگ رینج پر پاک فضائیہ کے فائر پاور کے بعد والدین سے ملاقات کی، فلائنگ آفیسر مریم مختیار کے والدین کو خصوصی طور پر اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی پائلٹ فلائنگ آفسیر مریم مختیار 24 نومبر کو طیارہ گرنے سے شہید ہوگئی تھیں، جب کہ ان کے انسٹرکٹر پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ثاقب زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store