پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

 سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروئیاں فائل فوٹو  سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروئیاں

ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروئیاں جاری ہے۔

پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں، ایم آئی 17 اور اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی 260 پروازیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 103 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

پاک فضائیہ نے 4885 خیمے، 4 لاکھ 63 ہزار 45 کھانے کے پیکٹ تقسیم کردیئے پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 3273.35 ٹن راشن اور 2 لاکھ 71 ہزار 843 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 45 میڈیل کیمپ علاج میں مصروف پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں 63 ہزار 576 مریضوں کا علاج کیا گیا، میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

اس وقت 20 خیمہ بستیوں میں 19 ہزار 807 افراد مقیم ہیں پاک فضائیہ کے 54 ریلیف کیمپوں میں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store