وزیراعظم نے سربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

وزیراعظم شہباز شریف اور ایئر چیف ظہیر بابر سدھو فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور ایئر چیف ظہیر بابر سدھو

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی۔ وزیراعظم نے مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس ایوان صدر بھجوادی، صدر مملکت آصف زرداری سمری پر کل دستخط کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ کی مدت ملازمت کل مکمل ہوگی تاہم ظہیر احمدبابرسدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صدر مملکت مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس پردستخط کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس ایوان صدر بھجوادی، صدر مملکت آصف زرداری سمری پر کل دستخط کریں گے، ایئر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی جائے گی۔

ظہیراحمدبابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے 1986میں بطورفائٹرپائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔

install suchtv android app on google app store