بلاول بھٹو کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات؛ جیو اسٹریٹجک ماحول، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کر رہے ہیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ پاک فضائیہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ کا مقصد ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی اور ائیر چیف نے بلاول بھٹو زرداری کو پاک فضائیہ کو جدید بنانے اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے جاری مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا۔

پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر خارجہ کو پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ کا مقصد ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ حکومت پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ ملک کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قوم پاک فضائیہ کے تمام شہدا کی شکر گزار ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاک فضائیہ کی قیادت کی جانب سے تربیتی شعبے میں کی گئی اصلاحات قابل تعریف ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store