خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کے بعد سندھ حکومت نے یہ گاڑیاں وفاق سے طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی پیشکش کے بعد کے پی حکومت نے انکار کیا، جس کے بعد سندھ کے محکمہ داخلہ نے وفاق کو خط لکھا اور درخواست کی کہ یہ گاڑیاں صوبہ سندھ کو فراہم کی جائیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں کہا کہ غیر ملکی مہمانوں، وی وی آئی پیز اور دیگر معزز شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں پیشگی سیکیورٹی اقدامات کے لیے یہ گاڑیاں انتہائی اہم ہیں، اور چونکہ خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیاں لینے سے انکار کیا ہے، اس لیے یہ گاڑیاں سندھ کو دے دی جائیں۔