آئین اور ملک کی بالادستی نواز شریف کا ویژن ہے، رانا تنویر حسین

رانا تنویر حسین فائل فوٹو رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف آج بھی اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود ہمیشہ نواز شریف کی ترجیح رہی۔ اور نواز شریف نے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ جبکہ نواز شریف کی آج بھی سوچ عوام کی بالاستی ہے۔ اور نواز شریف آج بھی اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ بہتر سے بہتر گورننس دینے کی کوشش کی۔ اور پی ٹی آئی دور میں عوامی فلاح کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔ آئین اور ملک کی بالادستی نواز شریف کا ویژن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن عروج پر تھی۔ لیکن ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

install suchtv android app on google app store