سندھ کی 52 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

سندھ کی باون خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ فائل فوٹو سندھ کی باون خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔

سندھ کی باون خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا، پولنگ چوبیس ستمبر کو ہوگئی، انتخابات انیس اضلاع میں ہوں گے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی اکیس تاتیئس اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ ابتدائی فہرست پچیس اگست کو جاری کی جائے گی۔

جانچ پڑتال کا عمل چھبیس تااٹھائیس اگست مکمل کیا جائے گا۔ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر مقرر کی گئی ہے، اور امیدواروں کو انتخابی نشانات نو ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

ضمنی انتخابات کے دوران حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات، سرکاری وسائل کے استعمال اور افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

install suchtv android app on google app store