ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول سامنے آ گیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا فائل فوٹو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک کھیلا جائے گا، جس کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔ شیڈول کا اعلان ممبئی میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ٹورنامنٹ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پچھلے فارمیٹ کی طرح، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر ایٹ مرحلے میں 8 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی، اور ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے منتخب ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس میں امریکہ، نمیبیا اور نیدرلینڈز بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو ہوگا۔

دوسرے گروپس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

گروپ 2: سری لنکا، آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ، عمان

گروپ 3: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیپال، اٹلی

گروپ 4: ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای، کینیڈا

پاکستان اور بھارت کا میچ کولمبو میں ہوگا، اور پاکستان کی ٹیم تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں میچز کولکتہ، چنئی ، دہلی اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے، سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے، احمد آباد کو فائنل کیلئےمنتخب کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے پہنچنےکی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔

دوسری جانب سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے تاہم پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store