چین کا بڑا سفارتی اقدام، متعدد ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت

چین کا بڑا سفارتی اقدام فائل فوٹو چین کا بڑا سفارتی اقدام

چین نے ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت منتخب ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سہولت منگل سے نافذ العمل ہوگی اور 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوامی روابط، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات، تعلیمی یا ثقافتی تبادلہ پروگرام اور ٹرانزٹ کی غرض سے 30 دن تک بغیر ویزا چین میں قیام کر سکیں گے۔

یہ اعلان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا، جن میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی و سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چین نے یورپی ممالک کے ساتھ بھی اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیجنگ عالمی سطح پر سفارتی توازن اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store