وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے و یزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کی جس دوران 2 ملزمان طاہر شہباز اور رب نواز کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان نےجعلسازی سے 12شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔