پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں: عمران اسماعیل

عمران اسماعیل فائل فوٹو عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہناہ ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں، پارٹی چھوڑنے سے متعلق ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ساتھ ہیں۔مجھ پر پارٹی چھوڑنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے، جو چھوڑ رہے ہیں ان کو معلوم ہوگا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ آفتاب صدیقی نے گزشتہ دنوں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store