شرجیل میمن کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

  • اپ ڈیٹ:
شرجیل انعام میمن فائل فوٹو شرجیل انعام میمن

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا، ان کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔

وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی حمایت کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی۔

 

install suchtv android app on google app store