پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم فائل فوٹو پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ 5کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرنے پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کرپشن اسکینڈل میں 25 ارب کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے 60 کروڑ کا گھر خریدنے والا کنٹریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ، اعظم سواتی نے پہلے بھی نیب سے تعاون کیا اب بھی کر رہے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اب تک اس کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کر دئیے گئے ہیں جن میں 175 کنال زمین، 12 کمرشل پلازے، ایک ارب کی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔

 نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ اثاثوں میں مشہور ڈرامہ سیریل میں استعمال ہونے والا لگژری بنگلہ بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ نیب خیبر پختونخوا نے ایک ارب روپے نقد، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو سونا تحویل میں لے لیا۔

73 بینک اکاؤنٹس میں موجود 5 ارب روپے ، 30 مکانات ،25 فلیٹس اور 4 فارم ہاؤسز بھی ضبط کر لئے گئے ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ، اس سکینڈل میں مبینہ طور پر مزید شخصیات بھی ملوث ہو سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store