ضمنی الیکشن میں ہونے والی ہنگامہ آرئی کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت

 ضمنی الیکشن میں ہونے والی ہنگامہ آرئی کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت فائل فوٹو ضمنی الیکشن میں ہونے والی ہنگامہ آرئی کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی میں حلقہ این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہونے والی ہنگامہ آرئی، تشدد اور فائرنگ کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 چیف الیکشن کمشنرنے ضمنی الیکشن کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی پر سندھ پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ افسران کو واضح طور پرکہا ہے کہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی بھی نرمی نہ برتی جائے۔

 چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سے کہا ہے کہ واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کریں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ پر کمیشن کی سطح پہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store