آزادکشمیر میں اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کو مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوگی، تیسرے مرحلے کے انتخابات پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہوں گے۔
مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوگی، تیسرے مرحلے کے انتخابات پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابات مظفر آباد ڈویژن کے ساتھ 2 اگست کو ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں مرحلہ وار انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، پاک فوج کی نفری کی دستیابی کی بنیاد پر انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں کل 33 لاکھ 65 ہزار 839 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد ووٹوں کی تعداد 17 لاکھ 53 ہزار933 جبکہ خواتین ووٹوں کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار906 ہے۔