بلقیس ایدھی کی نمازِ جنازہ میمن مسجد میں ادا کر دی گئی

بلقیس ایدھی فائل فوٹو بلقیس ایدھی

سماجی کارکن اور لاکھوں بچوں کی ماں بلقیس ایدھی کی نمازِ جنازہ میمن مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔ بلقیس ایدھی کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور وزیر اطلاعات سعید غنی سمیت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ آئی جی سندھ مشتاق مہر، رہنما پی پی وقار مہدی اور منظوروسان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی کےانتقال پر سندھ حکومت ایک دن کا سوگ منا رہی ہے، مرحومہ کی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی کی انسانیت کےلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store