سعودی شہزادی انتقال کرگئیں، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

سعودی عرب کا جھنڈا فائل فوٹو سعودی عرب کا جھنڈا

 سعودی شہزادی عبطا بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی عبطا بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی۔ شاہی بیان کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز پیر 02 اکتوبر کو بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی

نماز جنازہ و تدفین میں شاہی عہدیداران سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store