نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی سے متعلق مراد علی شاہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

مراد علی شاہ فائل فوٹو مراد علی شاہ

سندھ کا نگراں وزیراعلیٰ کون بنے گا؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائدِ حزب اختلاف رعنا انصار کے پاس مشاورت کا آخری روز ہے۔

اپوزیشن لیڈر رعنا انصار آج وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گی، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سےنگران وزیراعلیٰ کے لیے تین نام تجویز کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے دونوں طرف سے 12، 13 نام ہیں، تمام نام قابل احترام اور اچھے ہیں۔

مراد علی شاہ کہتے ہیں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کہیں اور سے نام نہیں آئے گا، جو نام ہم نے ڈسکس کیے ہیں انہی میں سے فائنل ہو گا، آج رات 12 بجے تک نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو جائےگا۔

ان کا کہنا تھا اگر کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا تو دو دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، اگر کمیٹی میں بھی بات نہ بنی تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا۔

خیال رہے کہ مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں تاہم اب تک کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

install suchtv android app on google app store