اسکولوں کی نجکاری سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی فائل فوٹو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

اسکولوں کی نجکاری سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اسکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ سب کو پُرامن احتجاج کا حق ہے لیکن کسی کو تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں پڑھنے ہی نہیں دینا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ٹیچر اسکولوں میں ہی نہ آئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ صوبائی حکومت کے زیر غور نہیں۔

install suchtv android app on google app store