شہر قائد میں بزرگ شہری نے ڈاکوں کو دبوچ لیا

شہر قائد میں بزرگ شہری نے ڈاکوں کو  دبوچ لیا فائل فوٹو شہر قائد میں بزرگ شہری نے ڈاکوں کو دبوچ لیا

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کو روکنے کی کوشش کی، بزرگ شہری نے موٹرسائیکل ملزمان پر گرادی۔ بدھ کی شب نیوکراچی سیکٹر فائیو اے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کو روکنے کی کوشش کی۔

بزرگ شہری نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کو ملزمان پر گرادیا جس سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرپڑے۔

اس کے بعد بھی ملزمان نے بزرگ شہری کی جان نہ چھوڑی اور انہیں لوٹنے کی تگ ودو کرتے رہے تو شہری نے قریب بڑا پتھر اٹھالیا جس پر ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store