بھارت کے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان بھارتی پنجاب کی جیل میں قیدیوں کے درمیان خونی تصادم میں مارے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان سدھو موسے والا قتل کیس کے حوالے سے گونڈیوال صاحب سینٹرل میں تھے، جہاں اتوار کو قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں یہ دونوں مارے گئے۔
اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورمیت سنگھ چوہان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو سدھو موسے والا قتل کے علاوہ دیگر کیسوں کا بھی سامنا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک قیدی زخمی ہوا ہے، ان تینوں کا تعلق جرائم پیشہ افراد کے ایک ہی گروہ سے تھا۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو گزشتہ برس 29 مئی کو پنجاب میں بھٹنڈہ کے قریب ضلع منسا میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔