شمالی وزیرستان : دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، 4 دہشت گرد، 3 زیرحراست ملزمان ہلاک فائل فوٹو شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، 4 دہشت گرد، 3 زیرحراست ملزمان ہلاک

شمالی وزیرستان میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، مقابلے کے دوران 4 حملہ آور دہشت گردوں سمیت 3 زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 3 زیرحراست ملزمان کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا۔

میر علی بائی پاس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست تینوں ملزم ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آوروں میں سے کچھ رات کی تاریکی مں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جارہا ہے، یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتائے جارہے ہں۔

پشاور میں پولیس لائنز مسجد پر کئے گئے خودکش حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی بھی انتہائی فعال انداز میں جواب دے رہی ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع یرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا

اس کے علاوہ گزشتہ روز ہی لکی مروت میں پولیس نے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store