صوبائی حکومت کسی طرح کے احتجاج کے خلاف نہیں ہے: سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی فائل فوٹو سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی طرح کے احتجاج کے خلاف نہیں ہے لیکن صورتحال ایسی ہو گئی کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پریس کلب جانے کا اعلان کیا لیکن پھر وزیراعلیٰ ہاؤس آنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج پر اعتراض نہیں ہے لیکن پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ سیکییورٹی کے باعث سی ایم ہاؤس کی طرف نہ آئیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ایس ایل کے کئی کھلاڑی سی ایم ہاؤس کے اطراف واقع ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بین الاقوامی کھلاڑی ٹھہرتے ہیں وہا ں ہائی سیکیورٹی ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مہینے سے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہی ہے اور حکومت سندھ اس کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store