پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم اور جماعت اسلامی کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چیت تمام مسائل کا حل ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر نوٹس لے لیا ہے، پیپلزپارٹی اپنے روایتی حلقوں سے جیتی ہے، کراچی کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیا ہے، ملک کی معاشی صورتحال کی ذمہ داری تحریک انصاف ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو واضح برتری حاصل ہوئی، بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ پیپلزپارٹی کے لئے سرپرائز نہیں۔
