سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف انسداد دہشتگردی اور قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی فائل فوٹو چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف مقدمہ سرکاری ملازم حافط سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 22 اگست کو شارع فیصل سروس روڈ پر فائبر کیبل بچھانے کے کام کی نگرانی کے دوران 3 گاڑیوں میں 20 سے 25 افراد آئے، جن میں فرحان غنی، قمراحمد، شکیل اور دیگر شامل تھے۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے پوچھا کہ کس کی اجازت سے زمین کھودی جا رہی ہے، جبکہ بتایا گیا کہ یہ سرکاری کام ہے اور تمام اداروں کی این او سی موجود ہے۔

تاہم ملزمان نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی نیت سے اسلحہ بھی تاننے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مدعی کو قریبی پیٹرول پمپ کے کمرے میں لے جا کر تشدد کیا گیا، بعد میں پولیس موبائل آئی اور انہیں تھانے منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ فیروز آباد تھانے میں خود پیش ہو کر گرفتاری دی۔

سعید غنی کا مؤقف

صوبائی وزیر سعید غنی نے بھائی فرحان غنی پر درج مقدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کا گزشتہ روز سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا اور آج اس نے مقدمہ درج کرایا جو اس کو حق تھا۔

سعید غنی نے لکھا کہ فرحان غنی سمیت تمام لوگ عدالت میں اپنی بیگناہی ثابت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store