عمران خان آج بھی کئی لوگوں کا لاڈلا ہے: سعید غنی

سعید غنی فائل فوٹو سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بھی کئی لوگوں کا لاڈلا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہ پی ٹی آئی کا جو کارکن جاں بحق ہوا ہے، افسوس ناک ہے اور اس کی تحقیقات ہونا چاہیے اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ورکر علی بلال تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

سعیدغنی نے کہا کہ عمران نیازی کی گرفتاری اسی وقت ہوجانا چاہیے تھی جب خود سپریم کورٹ نے کہا کہ اس نے آئین اور آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط طریقے سے اسمبلیاں تحلیل کی تھی لیکن وہ اس وقت بھی بہت سارے لوگوں کا لاڈلا تھا اس لئے گرفتار نہیں ہوا اور اسے ریلیف مل جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے وکلاء کے پاس دلائل نہیں اس لئے وہ کیس چلانا نہیں چاہتے، جو الزامات انہوں نے مجھ پر لگائے ہیں وہ یہ ثابت نہیں کرسکتے ان کے وکلاء کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ اگر کیس چلا تو وہ الزامات کسی صورت ثابت نہیں کرسکیں گے کیونکہ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ ان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں عدلیہ میں آتا رہوں گا چاہے کیس 10 سال ہی کیوں نہ چلے۔

install suchtv android app on google app store