سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردیں، مسودہ حتمی مراحل میں داخل
سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔