حکومت پنجاب نے ماہ رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز جاری کردی

حکومت پنجاب نے ماہ رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز جاری کردی فائل فوٹو حکومت پنجاب نے ماہ رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز جاری کردی

حکومت پنجاب نے ماہ رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز جاری کردی ، جس میں رمضان بازاروں میں خریداری، مساجد اور عبادت گاہوں میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے خصوصی ہدایات کی گئیں ہیں۔

 حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز تیار کر لی گئی ، اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے ایس او پیز کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں رمضان بازاروں میں خریداری، مساجد اور عبادت گاہوں میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے خصوصی ہدایات کی گئیں ہیں۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مساجد ،عبادت گاہوں، رمضان بازار اور مزارات میں داخلہ کے مقام پر ہینڈ سیناٹائزر یا صابن سے ہاتھ دھونے کا انتظام ہو اور ان جگہوں پر ماسک کی فراہمی کا اہتمام کرنا لازمی ہو گا، ماسک کے بغیر مساجد میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ کھانسی اور بخار کا شکار افراد گھر پر عباد ت کریں ، تاہم مساجد میں سحرو افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں جا کر نماز ادا کر سکیں گے ، کیونکہ 60سال سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق بزرگ افراد ویکسینیشن ضرور لگوائیں، کرونا سے بچاو کی ہدایات کو مناسب مقامات پر آویزاں کیا جائے اور بازاروں، مساجد اور بازاروں میں آنے والوں کے لیے الگ الگ داخلی اور خارجی راستے بنائے جائیں گے۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مساجد یا امام بارگاہوں کے بند کمروں کے اندر نماز کی ادائیگی نہ کی جائے ، صحن یا کھلی جگہوں پر عبادت کا اہتمام کیا جائے۔

سارہ اسلم نے کہا کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نمازیوں کے لیے نشان لگا کر جگہ مختص کی جائے، قالین کی بجائے فرش پر نماز کی ادائیگی کی جائے ، تاہم گھروں سے جائے نماز لانے کی اجازت ہو گی۔سارہ اسلم

نوٹیفیکیشن کے مطابق اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں اور مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔

ایس او پیز میں کہنا ہے کہ رمضان بازروں،مساجد اور مزاروں میں روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو ڈس انفیکٹ کو یقینی بنایا جائے ، مساجد اور عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے ، جو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

سیکرٹری صحت نے کہا ماہ مبارک کے دوران رمضان بازاروں،مساجد،مزاروں اور امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص نشان لگائے جائیں۔a

install suchtv android app on google app store