پنجاب میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف وزری پر کارروائی

 ڈینگی فائل فوٹو ڈینگی

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری۔

گزشتہ تین روز میں مختلف شہروں میں 112 افراد گرفتار اور 592 مقدمات درج کر لیے گئے۔

حکام کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ لاہور میں 9، راولپنڈی میں 100، اٹک، چکوال اور وہاڑی میں ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا،  لاہور میں 231، راولپنڈی میں 210 مقدمات درج کئے گئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جاری کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔

کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے، ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تسلسل کیساتھ جاری رکھنا ہوگا، کوتاہی کی صورت میں ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں مریضوں کیلئے 1603 بیڈز مختص ہیں۔  307 ڈینگی مریض پنجاب کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ صوبہ میں رواں سال اب تک1303کنفرم ڈینگی کیسز اورچاراموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store