کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز کے لیے نیا حکم نامہ جاری

ایس او پیز فائل فوٹو ایس او پیز

متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارے نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

دبئی کی وفاقی حکومتی انسانی وسائل اتھارٹی (ایف اے ایچ آر) نے جمعے کے روز کورونا احتیاطی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے نیا سرکلر جاری کیا۔

یہ سرکلر سرکاری دفاتر آنے والوں کی پابندی کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔

ایف اے ایچ آر کی جانب سے جاری ہونے والا ہدایت نامے کا نفاذ تمام وزارتی اور حکومتی دفاتر کے علاوہ کسٹمر سروس فراہم کرنے والے اداروں پر ہوگا۔

وفاقی اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے کا اطلاع یکم اگست سے ہوگا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی صحت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

سرکلر کے مطابق یکم اگست سے وزارتوں کے مرکزی دفاتر، وفاقی اداروں اور کسٹمر سروس سینٹرز میں ملازمین کے علاوہ کسی اور شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی اتھارٹی کے مطابق جن ملازمین اور شہریوں نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلیں انہیں داخلے کے وقت محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیا جانے والا سرٹیفیکٹ دکھانا ہوگا۔

علاوہ ازیں ویکسین سے مستشنیٰ افراد کو داخلے سے 48 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، پی سی آر منفی آنے پر انہیں داخلے کی اجازت دی جائے گا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کو الحوصین ایپ سے اسکا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

ایف اے ایچ آر کے کے مطابق 16 برس سے کم عمر والوں کیلئے نہیں ہونگے ۔ اتھارٹی نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں سمیت کسٹمر سروس مراکز کو کہا ہے کہ وہ اس سرکولر کی مکمل پیروی کریں۔

install suchtv android app on google app store