کرتار پور راہدی کھول کر عمران خان نے پوری دنیا میں سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے،سکھ وفد کی گفتگو

کرتار پور راہدی  کھول کر عمران خان نے پوری دنیا میں سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے،سکھ وفد کی گفتگو فائل فوٹو کرتار پور راہدی کھول کر عمران خان نے پوری دنیا میں سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے،سکھ وفد کی گفتگو

برطانیہ سے سکھ یاتریوں کے 140 ممبران پر مشتمل ایک بڑے گروپ نے جن میں برطانیہ میں رہنے والے سماجی افراد سرمایہ کار شامل تھےآج چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے دیئے جانے والے ناشتے میں ان سے ملاقات کی۔

وفد نے باہمی دلچسپی ، سرمایہ کاری اور پاکستان میں سیاحت اور خصوصی سکھوں کی مذہبی سیاحت کے حوالے سے گفتگو کی۔

سکھ رہنمائوں جن کی قیادت سردار رنجیت سنگھ کر رہے تھے نے عمران خان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کو سکھوں کے لیے ایک بڑا اقدام قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا جس کی وہ 72 سال سے حسرت لیے ہوئے تھے مگر عمران خان نے ان کی توقعات اور خواہشات سے بڑھ کر کام کیا۔

سردار رنجیت سنگھ نے بتایا کہ پاکستان سکھ مذہبی سیاحت کو جس طرح سے سنبھال رہا ہے، محبت اور پیار دے رہا ہے جس میں سردار تنویر الیاس خان اور ان کے ادارے سنتورس کی جانب سے ہماری دیکھ بھال کی جاتی ہے انھون نے کہا کہ اس کام پر ہم وزیراعظم عمران خان کے ممنوں ہیں۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جس طرح مذہبی آزادیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے وہ ہی ہمارے مذہب کی روح ہے۔ہمارے پیغمبر محمدؐ نے تو مدینہ منورہ میں غیر مسلموں کو کھانا کھلایا ، ان کے لیے اپنی چادر بچھائی اور انہیں عبادت کرنے کی بھی اجازت دی۔

اس سے بڑی ہمارے پاس رواداری کی مثال تاقیامت نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نجوت سنگھ سدھو کے ساتھ آرمی چیف نے جس خلوص اور محبت کی جپھی ڈالی اس پر بھارت میں بڑی تنقید ہوئی مگر جنرل باجوہ نے اسے نبھا کر دکھایا۔ ان کے اقدامات کی بدولت پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے ۔

سکھ برادری ساری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کا رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

صدیوں سے رہنے والے لوگوں سے سرٹیفکیٹ مانگا جا رہا ہے کہ وہ بھارت کے شہری ہیں کہ نہیں، انسانوں کے بنیادی رہنے کے حق اور آزادی کو چھیننا تمام بین الاقوامی قوانین ،روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں لائبریریوں میں بیٹھے طلبہ پر بھارت حکومت کی ایماء پر لاٹھی چارج دنیا کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے۔

ان کا کہنا تھا وہ معصوم بچے تو اس سے بے خبر تھے کہ ان کے کتاب پڑھنے کے دوران ان کے جسموں، سروں اور ٹانگوں پر اچانک یلغار کر کے ڈنڈے برسائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں خاص کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقلیت کے ساتھ بھارت کا رویہ ایک جگہ اور پاکستان کا اپنے اقلیتوں کے ساتھ رویہ کرتارپور راہداری کھلی مثال ہے۔

سردار الیاس تنویر  نے کہا کہ نریندر مودی سرکار نے جس طرح سے ایک سال سے مسلسل کشمیریوں کو کرفیو کی صورت میں بند کر کے رکھا ہے، انسانیت کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی جہاں کرتار پورراہداری کو سراہا وہاں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی توجہ دیتے ہوئے انسانی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا ہے جس پر اب بین الاقوامی برادری کو کھڑے ہو کر مظلوموں کی داد رسی کرنی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ سکھ برادری پاکستان کو اپنا گھر سمجھے ، پاکستان ہر مذہب ، فرقے کے لیے کھلا اور آزاد ہے۔ قائداعظمؒ نے فرمایا تھا کہ ہر فرقہ ، ہر مذہب اپنی عبادات کے حوالے سے آزاد اور خود مختار ہو گا۔ ساری پاکستانی قوم اسی پر کھڑی ہے۔

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس کی دعوت پر سکھ یاتریوں کا اسلام آباد کا دورہ سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تجارتی مرکز سینٹورس مال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں موجود تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ 

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ نے قائد اعظم کے ویثرن پر عمل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولی۔ 

install suchtv android app on google app store