بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ کرتارپور گوردوارہ پر حاضری

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ فائل فوٹو بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ کابینہ کے اراکین کے ہمراہ کرتارپور گوردوارہ دربار صاحب پہنچے اور مذہبی رسومات ادا کی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے 20 ماہ بعد کورونا وائرس کی پابندی ختم کرتے ہوئے بدھ کو کرتارپور راہداری دوبارہ کھولی۔

کرتارپور پر انتظامیہ کے چیف یونٹ ایگزیکٹیو افسر محمد لطیف، پاکستان سکھ گوردوارہ کمیٹی (پی ایس جی پی سی ) کے صدر سردار امیر سنگھ، صوبائی وزیر پیر سعید الحسن اور رکن قومی اسمبلی رمیش سنگھ ارورا نے چرن جیت سنگھ چنائی اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔

بھارتی وزیر اعلیٰ نے بابا گرونانک کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے کرتارپور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور گندم سے بنائی گئی روٹی اور ان کھیتوں کی سبزی کھائی جن کی دیکھ بھال بابا گرو نانک کیا کرتے تھے۔ اس موقع پر گوردوارہ کے سربراہ سردار گوبند سنگھ نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

کل ہی وطن واپس لوٹنے والے بھارتی وزیر اعلیٰ نے گوردوارے کے لیے کمپلکس ہاؤسنگ پر حکومت پاکستان اور تقریب کے انعقاد پر محمد لطیف اور پی ایس جی پی سی کا شکریہ ادا کیا۔ جمعرات کو بھارتی وزیر اعلیٰ کے وفد سمیت تقریباً 90 سکھو یاتریوں نے کرتارپور کا دورہ کیا۔

دریں اثنا متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے فاروق آباد سچا سعودہ جانے والے بھارتی یاتریوں کو سفری سہولیات بھی فراہم کی جہاں انہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔

ای ٹی پی بی کے ایڈیشنل سیکٹریٹری برائے مزارات رانا شاہد کا کہنا تھا کہ جمعےکو بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پرننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کےلیے سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store