امریکا میں سکھ برادری پر حملہ، 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے

سکھ فائل فوٹو سکھ

امریکی ریاست انڈیانا میں قائم نجی کوریئر کمپنی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار سکھوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست انڈیانا پولس میں واقع نجی کمپنی میں 19 سالہ ملازم نے سکھ ملازمین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار سکھوں کی ہلاکت ہوئی۔

کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ کوریئر کمپنی میں سکھوں کی بڑی تعداد ملازمت کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بندوق برداروں نے جمعرات کی رات خود کشی کرنے سے قبل آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

مقتولین کی شناخت جمعے کی شام تک شناخت نہیں ہوسکی تھی البتہ سکھ تنظیم کے عہدیداران نے تصدیق کی کہ حملے میں سکھ براردری سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہوئے۔

سکھ تنظیم کے عہدیداران نے کہا کہ ’ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘۔

انڈیانا کے پولیس چیف رندال ٹیلر نے کہا کہ فیڈ ایکس کارکنوں کی ایک “نمایاں” تعداد اس فیسلیٹی پر سکھوں کی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق مسلح شخص کی شناخت برائن ہول کے نام سے ہوئی جو خود مذکورہ کمپنی کا ملازم تھا، ایک برس قبل اُس نے وہاں سے نوکری چھوڑ دی تھی۔

امریکی صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں یومِ سوگ کا حکم دیا، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر اور سفارت خانوں پر امریکی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store