بھارتی حکومت نے 720 سکھ یاتریوں کو ویزے کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا

بھارتی حکومت نے 720 سکھ یاتریوں کو ویزے کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا فائل فوٹو بھارتی حکومت نے 720 سکھ یاتریوں کو ویزے کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا

بھارتی سرکار نے 720 سکھ یاتریوں کو ویزے کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکار نے 720 سکھ یاتریوں کو ویزے کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا، سکھ یاتریوں نے جمعرات کو گوردوارہ ننکانہ صاحب آنا تھا۔

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی پردھان بی بی جاگیر کورکا کہنا ہے ان کی اپنی حکومت نے سکھوں کے ساتھ دھوکا کیا، بھارت کی مرکزی حکومت کی اس حرکت سےسکھوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔
بی بی جاگیرکور کے مطابق پاکستان جانے والے یاتریوں نے مکمل تیاری کرلی تھی،مختلف ریاستوں سے یاتری شری دربارصاحب امرتسرپہنچ چکے ہیں اور آج انہوں نے بارڈرکراس کرنا تھا لیکن بدھ کی شام کو بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے پیغام آگیا کہ یاتری پاکستان نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا ابھی نومبر سے میں یاتری پاکستان گئے تھے اس وقت سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا جبکہ پاکستان حکومت ،پاکستان کی سکھ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ اور سابق پردھان سرداربشن سنگھ ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے لیکن اب ہماری ہی حکومت نے ہمیں دھوکا دیا ہے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے 27 لاکھ روپے سے 20 بسوں کی بکنگ کروائی گئی تھی جبکہ آج واہگہ بارڈر پر بھرپوراستقبال کیا جانا تھا لیکن بھارتی حکومت نے آخری وقت پر سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کو شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا جس کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی تیاریاں مکمل تھیں۔

install suchtv android app on google app store