وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے2020میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی اور کہا مہم میں کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کروں گا اور انسداد پولیو کیلئےاقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 17 فروری سے پنجاب کے 36اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ، جس میں 2 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے اور محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کو انسداد پولیو پلان پر 100فیصد عملدرآمد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں، نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے، انسدادپولیو سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو مؤثر انداز سے نمٹنا ہوگا، مہم میں کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی جواب طلبی ہوگی، انسداد پولیو کیلئے اقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

install suchtv android app on google app store