نیب نے عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • اپ ڈیٹ:
عثمان بزدار فائل فوٹو عثمان بزدار

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دورانِ انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین نیب سے عثمان بزدار کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے لیے استدعا کی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دورانِ انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کےذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیرِ تفتیش ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیرِ تحقیقات ہے۔

install suchtv android app on google app store