جان لیوا وائرس کیا چین سے پہنچ گیا پاکستان؟ تازہ ترین خبر آگئی

ملتان میں مقیم چینی شہری کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے فائل فوٹو ملتان میں مقیم چینی شہری کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے

ملتان میں مقیم چینی شہری کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ، مبینہ طور پرکرونا وائرس سے متاثرہ چینی باشندہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اسے آئسو لیشن وارڈ میں رکھاگیاہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک چالیس سالہ چینی باشندہ کرونا وائرس کے شبے میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ چالیس سالہ چینی شہری انڈسٹریل اسٹیٹ کیمپ میں رہائش پذیر تھا۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندے کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ متاثرہ چینی باشندہ چند روز قبل چین سے واپس آیا تھا۔

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کی انتہائی خطرناک وبا پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے اب تک پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انتظامیہ خطرناک وائرس کورونا کی وبا کو پھیلاؤ سے روکنے کے لیے شدید جدوجہد کر رہی ہے۔ یہ سب ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب لاکھوں افراد نئے چینی سال کی تقریبات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کورونا وائرس‘ کیسے پھیلا، ماہرین کی انتہائی اہم تحقیق سامنے آگئی

بیجنگ اور ہانگ کانگ میں حکومت نے نئے سال کی بڑی تقریبات کو وائرس سے پھیلنے والے خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دیا ہے تاکہ عوام آپس میں گھل مل نہ سکیں جس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

ووہان شہر اور ہوبائی صوبہ جہاں سب سے زیادہ مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے وہاں انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

جمعے کو چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 25 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 830 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store