ملک بھر میں چینی مزید سستی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

چینی فوائل فوٹو چینی

ادارہ شماریات نے ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی ری ٹیل قیمتوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چینی 6 روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 170 روپے سے 212 روپے فی کلو کے درمیان ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی کی اوسط قیمت 183 روپے 70 پیسے رہی۔گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط ریٹ 190 روپے فی کلو تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق کوئٹہ میں چینی سب سے زیادہ مہنگی 212 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی،کراچی اور خضدار میں چینی 210 روپے،لاڑکانہ میں 200 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ری ٹیل قیمت 180 سے 185 روپے فی کلو رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور میں چینی کی قیمت 190 روپے، لاہور میں 179 روپے فی کلو ریکارڈ ہوئی،حیدرآباد میں 195، سکھر میں 176، بنوں میں 175 اور فیصل آباد میں 180 روپے فی کلو میں چینی فروخت ہوئی۔

سرگودھا میں ملک بھر میں سب سے کم ری ٹیل قیمت 170 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی، جبکہ گوجرانوالہ میں 175 اور سیالکوٹ میں 172 روپے فی کلو قیمت سامنے آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی طور پر چینی کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، تاہم مختلف شہروں میں ری ٹیل پرائس میں نمایاں فرق برقرار ہے۔

install suchtv android app on google app store