آصف زرداری اور بلاول آج نواز شریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے

آصف زرداری اور بلاول آج نواز شریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے فائل فوٹو آصف زرداری اور بلاول آج نواز شریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جب کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

واضح رہےکہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نواز شریف، مریم اور صفدر کو 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی مدت کل ختم ہوجائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store